اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بدعنوانی کےالزامات سےبچانے کیلئے حکمراں جماعت کے اراکین نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے، جس کے تحت تفتیشی عمل کے حوالے سے قوانین میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔
بل کے حق میں 46جبکہ مخالفت میں 36ووٹ آئے، بل پر ابھی مزید دو بار ووٹنگ ہونا ہے جس کے بعد ہی یہ بل قانونی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
پہلی شق کے مطابق تحقیقاتی کمیشن اٹارنی جنرل پولیس سے اب تک ہونے والی تفتیش کے نتائج معلوم کرسکتا ہے لیکن اسے ظاہر نہ کرنے کا پابند ہوگا۔
دوسری شق کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں اسے جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔
اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات کے تحت جاری تفتیش سے بچانا ہے۔