کراچی: سندھ بھر کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ کیا اور 3 خواتین اساتذہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسندھ اسمبلی کےباہراساتذہ نے احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور 3 خواتین اساتذہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج شروع ہونے کے بعد مظاہرین اور اہلکاروں کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد افسران نے واٹرکینن طلب کی۔
خواتین اساتذہ کی گرفتاری کے بعد دیگر اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سندھ حکومت جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے